Showing posts with label poetry. Show all posts
Showing posts with label poetry. Show all posts

Saturday, 30 December 2017

محسن نقوی


قریہ جاں میں اُبھرنے لگا  
پھر گریہ شب پھر ملا
 اِذن تکلم پئے 

Thursday, 30 November 2017

Mery masehiah

☆میرے مسیحا☆                          
میرے مسیحا سے جاکے کہ دو
کہ دم بہ لب ہے قرارِ ہستی
کہ جاں‌گسل انتظار تیرا
کہو کہ مہمان رہ گیا ہے
بس ایک پل کا بیمار تیرا

میرے مسیحا
تیرے سفر میں ہوئی جو روشن
وہ صبحیں راتوں‌ میں‌ ڈھل گئیں‌ ہیں‌
کہ تیرے خوابوں‌کی حدتوں‌ سے
کسی کی آنکھیں‌ ہی جل گئی ہیں‌
میرے مسیحا سے جاکے کہ دو
کہ درد اتنا سوا ہوا ہے
یہ نبض جیسے تھمی ہوئی ہے
یہ وقت جیسے رکا ہوا ہے

میرے مسیحا
سہارے جس کے کٹی ہے ہر شب
وہ آس سینے میں‌ گھٹ رہی ہے
میرے مسیحا ! خبر بھی لو اب!
متاعِ جاں ہے کہ لٹ رہی ہے!
مرے مسیحا !!

Tuesday, 28 November 2017

Mohsin naqvi the legend

دل کی لغزش ہے نہ خطا ہے کوئی
بس یونہی روٹھہ گیا ہے کوئی

میں نے رک رک کے تجھے یاد کیا
دل میں جب درد اٹھا ہے کوئی

یا ہوا خاک اڑاتی ہو گی
یا مجھے ڈھونڈ رہا ہے کوئی

موت آتی ہے نہ تو آتا ہے
یہ بھی جینے کی سزا ہے کوئی

اب وہ ملتا ہے تو یوں لگتا ہے
سلسلہ ٹوٹ گیا ہے کوئی

سرخ ہے شہر کی شب کا چہرہ
پھر کہیں قتل ہوا ہے کوئی

اے بچھڑ کر نہ پلٹنے والے
تیرے رستے میں کھڑا ہے کوئی

شل ہوۓ ہاتھہ تو سوچا ہم نے
لوگ کہتے تھے خدا ہے کوئی

رقص کرتے ہیں صبا کے جھونکے
شاخ پر پھول کھلا ہے کوئی

اے صبا یاد دلانا اس کو
اب اسے بھول چکا ہے کوئی

پھر میرے پھول کتابیں میری
راہ میں چھوڑ گیا ہے کوئی

ایک آوارہ پرندہ محسن
وسعت عرض و سما ہے کوئی

محسن نقوی

Sunday, 4 June 2017

تم کو سب کچھ یاد ہی ہو گا

تم کو سب کچھ یاد ہی ہو گا
-
یاد ہے اکثر تم کہتی تھیں
جب میں اپنی سانسوں کی
اور دھڑکن کی ترتیب لگاؤں
کتنا سادہ کتنا پیارا
نام تمہارا بن جاتا ہے
میں گھنٹوں سنتی رہتی ہوں
یاد ہے جب تم
میرے سینے پر سر رکھ کے 
میری سانس سنا کرتیں
یا اپنا نام سنا کرتی تھیں
یاد ہے اک دن
’’سانوں اک پل چین نہ آوے‘‘
میری فرمائش پر تم نے
نصرت کا یہ گیت سنا تھا
اور گھنٹوں محسوس کیا تھا
(شاید مجھ کو)
یاد ہے تم کو جب تم کالے رنگ کے 
کپڑے پہنا کرتیں، تو یہ کہتیں
دیکھو میں کچھ خاص نہیں ہوں
جانے کیوں تیری آنکھوں کو
میں اتنی سندر لگتی ہوں!
یہ تو تم کو یاد ہی ہو گا
جب تم مجھ سے یہ کہتیں تھیں
آپ کے جیسا کوئی نہیں ہے
آپ بہت ہی اچھے ہیں نا
ایسے منہ مت پھیرا کیجئے!
دیکھیں میں دل سے کہتی ہوں
مجھ سے چاہے اپنے سر کی
ایک نہیں، دو چار نہیں تو
جتنی چاہے قسمیں لیجے
میں یہ بالکل سچ کہتی ہوں
اب دوری نہ سہہ پاؤں گی
آپ سے دور نہ رہ پاؤں گی
مجھ کو چھوڑ کے مت جائیے گا
میری خاطر رُک جائیے گا
مجھ کو چاہے جیسے رکھیئے
آپ کے ساتھ ہی رہنا ہے بس
اور کسی کا سایا بھی نہ
اپنے کے پاس کبھی لاؤں گی
آپ سے دور نہ رہ پاؤں گی
یاد ہے مجھ سے جب کہتی تھیں
آپ بھی کتنے سادہ ہیں نا
اپنی عمر کے لڑکے دیکھیں
تھوڑا سا تو فیشن کیجئے
بالوں کا وہ ’کٹ‘ بنوائیں
کالر والی پرپل شرٹ میں
آپ کمال لگیں گے سچ میں
کتنی ساری باتیں تھیں ناں
تم کو تو سب یاد ہی ہوگا
پھر بھی مجھ کو یوں لگتا ہے
مجھ کو ٹھیک سے یاد نہیں ہے!
اک مدت جو بیت گئی ہے
میرے ہاں تو یہ عالم ہے
پہروں سوچوں
گھنٹوں تم کو یاد کروں تو
تب جا کر ہی
دھندلا دھندلا سا اک چہرہ
یاد آتا ہے ہلکا ہلکا
وہ بھی اتنی مشکل سے کہ
بیچ میں اتنے زخمی لمحے 
درد جگانے آجاتے ہیں
ڈر جاتا ہوں
اور وہ دھندلا عکس بھی مجھ سے
کھو جاتا ہے!
جب سے قسمیں، وعدے سارے
بھول گئی ہو، تب سے جاناں
یوں لگتا ہے
سارے ہوش ہوئے لاوارث
ہر احساس کاخون ہوا ہے
میری سانسیں جن میں اکثر
اپنا نام سنا کرتیں تھیں
بے ترتیبی کے عالم میں
ساری سانسیں بکھر گئی ہیں
نصرت کا وہ گیت تو اب بھی
چین نہیں آنے دیتا ہے
کالے کپڑے جب دیکھوں تو
یوں لگتا ہے 
جیسے اک بے نام محبت
یا شاید گمنام محبت 
ہجر کا ماتم کرتے کرتے
گہرے سوگ میں ڈوب گئی ہے
میرے سر کی قسمیں ٹوٹیں
اور کسی کے سائے سے ڈرتے
میرا سایہ بھول گئی ہو
مجھ کو ایسے تیز ہوا میں
جلتے بجھتے اک بے چارے
دیپ کی مانند چھوڑ گئی ہو
دیکھو میں کتنا اچھا تھا
میرے جیسا کوئی نہیں تھا
تم کہتیں تھیں!
یاد ہی ہو گا!
پھر بھی رشتہ توڑ گئی ہو!
دیکھو عرصہ بیت گیا ہے
سارے فیشن بدل گئے ہیں
اب یہ بھی معلوم نہیں ہے
میں اب کیسے بال بناؤں؟
کیسے کیسے کپڑے پہنوں؟
بال بھی اب تو بکھر گئے ہیں
سارے کپڑے اُدھڑ گئے ہیں
تم کو تو سب بیتی باتیں
یاد ہی ہوں گی
مجھ کو ٹھیک سے یاد نہیں ہیں
مجھ کو تو اب ہجر زدہ دیوانوں جیسی
ٹھنڈی ٹھنڈی ،پُر اسرار سی
آہیں بھرنا آتی ہیں بس
کچھ لکھوں تو 
درد قلم سے باہر آ کر
خود کاغذ پر گر جاتا ہے
تیری باتیں بھول گیا ہوں
غم مجھ سے باتیں کرتے ہیں
اب کوئی بھی قسم اُٹھائے
یوں لگتا ہے یہ جھوٹا ہے
جانے کیسے حال میں ہوں میں
خود بھی تو معلوم نہیں ہے
لیکن یہ سب تم کو جا کر کون بتائے
ہو سکتا ہے تم بھی سب کچھ بھول چکیں ہوں
یہ تو اک مفروضہ ہے نا
’’کہ سب تم کو یاد ہی ہوگا‘‘
لیکن جاناں میری جانب
بے خبری کا یہ عالم ہے
یادیں ساتھ نہیں دیتیں اب
باتیں یاد نہیں رہتیں!!!۔۔!

Wednesday, 29 March 2017

کوئی ایسا صاحبِ دل ہو جو میری آرزو کرے کھو جاؤں اگر کہیں تو میری جستجو کرے

کوئی ایسا صاحبِ دل ہو جو میری آرزو کرے
کھو جاؤں اگر کہیں تو میری جستجو کرے

میں اس کے ذہن و دل میں کچھ اس طرح سماؤں
وہ زبان جب بھی کھولے میری گفتگو کرے

Pakistan plans to ease visa policy for 55 countries to revive tourism

Pakistan plans to ease visa policy for 55 countries to revive tourism In an attempt to revive tourism, Pakistan is planning to ease...